23 جولائی، 2016، 2:27 PM

جواد ظریف کی وہابی دہشت گردوں کے ہاتھوں 12 سالہ شامی بچے کا سرکاٹنے کی مذمت

جواد ظریف کی وہابی دہشت گردوں کے ہاتھوں 12 سالہ شامی بچے کا سرکاٹنے کی مذمت

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ نے خونخوار وہابی دہشت گردوں کے ہاتھوں شام کے 12 سالہ بچے کا سر قلم کرنے کی ہولناک ویڈیو کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہابی دہشت گردوں کی تربیت سعودی عرب کے وہابی نظریہ پر ہورہی ہے اور سعودی نظریہ اسلامی، اخلاقی اور انسانی تعلیمات سے عاری ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی اردو سروس کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ محمد جواد ظریف نے خونخوار وہابی دہشت گردوں کے ہاتھوں شام کے 12 سالہ بچے کا سر قلم کرنے کی ہولناک ویڈیو کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہابی دہشت گردوں کی تربیت سعودی عرب کے وہابی نظریہ پر ہورہی ہے اور سعودی نظریہ اسلامی، اخلاقی اور انسانی تعلیمات سے عاری ہے۔ محمد جواد ظریف نے وہابیوں کے گھناؤنے جرائم پر مغربی ممالک کے سکوت کی بھی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مغربی ممالک وہابیوں کے سرپرست ممالک کے ساتھ قریبی روابط استوار کرنے میں مصروف ہیں اور ان کی یمن میں سعودی عرب کے بھیانک اور خوفناک جرائم  اور عراق و شام میں سعودی عرب کے پروردہ دہشت گردوں کے ظالمانہ اور سفاکانہ اقدامات پر آنکھیں بند کررکھی ہیں۔

News ID 1865685

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha